حافظ آباد، گوجرانوالہ روڑ پر دوآبہ کے قریب گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کے لئے نہر میں چھلانگ لگا دی

ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر خاتون کو نہر سے زندہ بچا لیا

جمعرات 12 جنوری 2017 21:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء)حافظ آباد میں گوجرانوالہ روڑ پر دوآبہ کے قریب گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کے لئے نہر میں چھلانگ لگا دی،ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر خاتون کو نہر سے زندہ بچا لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوآبہ کے قریب رہائش پذیر رضیہ نامی خاتون کا اپنے گھر جھگڑا ہوا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کے لئے جھنگ برانچ نہر میں چھلانگ لگا دی لیکن ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو نہر سے زندہ نکال کر طبی امداد کے بعد ڈی یاچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں