حافظ آباد‘ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ٹراما سنٹر میں فائرنگ ‘ایک بھائی کو ہلاک ‘دوسراشدید زخمی

پولیس نے 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا‘2 ملزمان گرفتار

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:29

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ٹراما سنٹر میں فائرنگ کرکے ایک بھائی کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں پولیس تھانہ صدر نے 7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان میں ملک امیر حمزہ ولد ملک خضرحیات، ملک شرجیل عرف چاند ولد ملک عاشق سکنہ گڑھی اعوان، ملک علی مروان ولد ملک گلزارسکنہ گڑھی اعوان، سید ظہیر شاہ ولد لطیف شاہ سکنہ ونیکے روڈ، ابراھیم بابر عرف پومی بٹ ولد محمد اکرم بٹ سکنہ محلہ حسین پورہ اور دو نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

پولیس نے مقدمہ کے انداراج کے بعد دوملزمان سید ظہیر شاہ اور ابراھیم بابر کو گرفتارکرلیا ہے۔جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دوسری جانب مقتول عدنان تارڑ کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد اسکے ورثاء کے حوالے کرردیا گیا جس کے بعد اسے کوٹ لدھا کے قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں