حافظ آباد،محکمہ صحت کے زیر اہتمام تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ، 2لاکھ بچوں کوحفاظتی قطرے پلائیں جائینگے

پیر 16 جنوری 2017 20:51

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) محکمہ صحت کے زیر اہتمام تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس کے دوران 2لاکھ سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں جائے گے۔ تحصیل حافظ آباد میں اے سی عمر فاروق وڑائچ اور ڈاکٹر ریحان نے خانہ بدوشوں کی بسی میں جا کر کم سن بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے۔

تحصیل پنڈی بھٹیاں میں اے سی نوشین سرور، ڈاکٹر ظہیر کھوکھر اور ایم ایس ڈاکٹر یونس کھوکھر نے کم سن بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے۔ ضلع بھر میں 16تا18جنوری کی اس تین روزہ انسداد پولیو مہم کم و بیش 2لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جارہے ہیں۔ جن کے لئے محکمہ صحت نے 346خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حامد رفیق نے بتایا کہ اس تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ٹارگٹ بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے والی ٹیموں کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مہم کی کامیابی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ والدین کا ایک انکار بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بھی دوچار کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں