حافظ آباد،ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، ناقص کارگردگی پر انتظامیہ کی سر زلش

جمعہ 20 جنوری 2017 20:04

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کا دورہ ، مریضوں و لواحقین کو مشکلات کا سامنا۔ ہسپتال انتظامیہ و عملہ سے جھڑکیں کھاتے رہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روڈ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد چوہدری محمد علی رندھاوا نے ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد کا دورہ کرنا تھا جس کی ہسپتال انتظامیہ و عملہ کو پیشگی اطلاع تھی تو اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ عملہ صفائی ستھرائی و دیگر کاموں میں شاباش لینے کے لئے مصروف تھے۔

تو اس دوران آنے والے مریضوں ، لواحقین کو مخاطب کر کے کہہ رہے تھے کہ اس وارڈ یا کمرہ کی طرف نہ جاؤ ہم نے ابھی صفائی کی ہے۔ آپ لوگ جوتوں سمیت ہسپتال میں داخل ہو جاتے ہو اور اس طرف بھی نہ جاؤ، ادھر بڑے آفیسر آ رہے ہیں اور عملہ یہ بھی کہتا رہا کہ مریض اندھے تو نہیں ہم نے سب کچھ لکھ کر لگایا ہوا ہے خود رہنما ئی لے لیا کریں تو وہاں مریض و لواحقین انکی جھڑکوں سے سہمے رہے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں