ْ حافظ آباد ،تبدلی عملی طور پرکام کرنے سے آتی ہے دھرنوں سے نہیں،حاجی جمشید عباس تھہیم

آئندہ ریٹائرڈ ہونے والے کو ریٹارڈ منٹ کی تاریخ پر تمام واجبات ادا کئے جائیں گے،چیئر مین بلدیہ

جمعہ 20 جنوری 2017 20:04

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء)چیئر مین بلدیہ حافظ آباد حاجی جمشید عباس تھہیم نے جناح پبلک ہال میں بلدیہ کے ملازمین کی ریٹائرڈ منٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عملی طور پرکام کرنے سے تبدیل آتی ہے دھرنو ں سے تبدیلی نہیں آتی عوام اور بلدیہ کے ملازمین کے تعاون سے انشاء اللہ حافظ آباد کو صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنائیں گے تجاوزات کا خاتمہ کریں گے آئندہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کو ریٹارڈ منٹ کی تاریخ پر تمام واجبات ادا کئے جائیں گے اور ان ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بچوں کو بلدیہ میں ملازمت فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی وغیر سیاسی اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہوں گے شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے میرے ساتھ بھر پور تعاون کرنا ہو گا چھ ماہ کے اندر اندر شہر کے داخلی راستہ خوبصورت بنا دئیے جائیں گے بلاتفریق خدمت کروںگا چیئرمین پریس کلب شفقت حسین تارڑ نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازم حاجی نادر حسین خاکسار اور رانا علی احمد نے جس ایمانداری سے بلدیہ میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے ان کو باعزت طور پر ریٹائرڈ ہونے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے مسائل کی نشاندہی کرتے رہیں گے تقرب سے ایپکا کے ضلعی صدر نصراللہ ہنجرا جنرل سیکرٹری امجد فریدی سینئر نائب صدر پریس کلب عبدالجبار رضا ایپکاکے راہنماعبدالمجید گجر حاجی نادر حسین خاکسار سی بی اے کے صدر اسحاق مسیح نے بھی خطاب کیا تقریب میں سابق ناظم یونین کونسل امجد پر ویز چٹھہ مسلم لیگ ن کے راہنما ریاض احمد تارڑ ناصر حسین تارڑ مظفر حسین تارڑ بلدیہ کے آفیسر اکرام اللہ سندھو نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بعد ازاںان کو سی بی اے اور ٹی ایم اے یونین اور ایپکا کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے اور چیئرمین بلدیہ حاجی جمشید عباس تھہیم نے حاجی نادرحسین کو واجبات کا چیک پیش کیا انہوں نے ملازمین کو یقین دلایا کہ آپ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں