حافظ آباد ، پولیس آپریشن ، 8اشتہاریوں سمیت22ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 20 جنوری 2017 20:04

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) حافظ آباد پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں کسوکی، کسیسے، پنڈی بھٹیاں اور جلالپور میں آپریشن کرکے 8اشتہاریوں سمیت22ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار کئے جانے والے اشتہاری ملزمان میں عبا س ، مدثر ، افتخار ، نصر اللہ ، حا مد ، سر فر از اور مجا ہد وغیر ہ شام ہیں جو ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث چلے آرہے تھے۔

دوسری جانب ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں لٹنے والے متعدد افراد کا کہنا ہے کہ پولیس آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کے ملزمان کی گرفتاری کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے لیکن ابھی تک ان سے لوٹا گیامال مسروقہ انہیں نہ مل سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں