پنڈی بھٹیاں ‘گیس کے کم پریشر سے چولھے ٹھنڈے ہوگئے ‘بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام نالاں

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:41

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)پنڈی بھٹیاں اور گردو نواح میں گیس کے کم پریشر سے چولھے ٹھنڈے ہوگئے اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے خواتین کو طالب علموں سمیت ملازمین اور ڈیوٹی پر جانے والوں کے لیے ناشتہ بنانا بھی مشکل ہوگیا ہے اور لوگوں کو ناشتہ کے لیے بازاروں کا رُخ کرنا پڑرہا ہے اس صورت حال پر شہریوں اور علاقہ کے لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے اس صورت حال کو ختم کیا جائے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں