پنڈی بھٹیاں، موٹروے پر صحافیوں کی گاڑی کو حادثہ، ایک صحافی جاں بحق ،3 زخمی

پیر 23 جنوری 2017 11:37

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) پنڈی بھٹیاں کے قریب صحافیوں کی کاراورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک صحافی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے قریب ایم ٹو موٹر وے حافظ آباد کے مقام پر مری سے واپس آنے والی صحافیوں کی کار ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوارشیر عباس نامی صحافی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں