حافظ آباد،ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، 6قصا ب مردار جانوروں کا گوشت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ، 12من گوشت تلف

منگل 24 جنوری 2017 21:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2017ء)ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 6قصا بوں کو مردار جانوروں کا گوشت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 12من گوشت قبضہ میں لیکر تلف کردیا گیا۔ شہریوں میں تشویش کی لہر سرایت کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ثقلین حیدر کو مخبری ہوئی کہ چند قصابوںنے محلہ الیاس پورہ کی ایک حویلی میں اپنا پرائیویٹ مذبحہ خانہ بنارکھا ہے۔

جہاں پر وہ مضر صحت گوشت کرکے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے ہیں۔ چنانچہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی ہدایت پر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر اظہر عباس نے پولیس کے ہمراہ وہاں پر چھاپہ مارا تو6قصابوں عمران شاہ سکنہ فیصل آباد، ارسلان عرف گلو دربار روڈ حافظ آباد، آصف شفیق سکنہ راولپنڈی، محمد اعجاز سکنہ سرگودھا ، عامر شہزاد ، محمد منشاء سکنہ اجنیانوالہ کو مردارجانوروں کو گوشت بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے انکے خلاف تھانہ سٹی میںمقدمہ درج کرلیا جبکہ قریبا بارہ من مضر صحت گوشت قبضہ میں لیکر اسے تلف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان نے مذکورہ گوشت راولپنڈی لیجا کر فروخت کرنا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں اب بھی اکثر قصاب جانوروں کو مذبحہ خانہ میں لیجاکر اپنی دوکانوں /پرائیویٹ سلاٹر ھاوئسز میں جانوروں کو ذبح کررہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں ایسے قصابوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرکے انہیں شکنجہ میں جکڑا جائے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں