حافظ آباد،ڈپٹی کمشنرنے میڈیا پر ہڈیوں کے مرض میں مبتلا نو جوان کی خبر کا نو ٹس، تفصیلات طلب کر لیں

منگل 24 جنوری 2017 22:07

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے میڈیا پر ہڈیوں اور مہروں کے مرض میں مبتلا نو جوان کی خبر شائع ہونے کا نو ٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ سے متا ثرہ نو جوان محمد دانش کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران اور ڈاکٹروں سے متاثرہ نو جوان کی بیماری کے حوالے سے تمام رپورٹس طلب کی گئی ہیں اور اس کے علاج کے لئے جس قدر بھی ممکن ہو سکا وہ اس سلسلہ میں بھر پور اقدامات کریں گے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں