حافظ آباد‘ممتاز دانشور اردو ادب کے معروف استاد (ر) پرنسپل پروفیسر سید ساجد حسین ترمذی مختصر علالت کے بعد یہاں انتقال کر گئے

جمعہ 17 فروری 2017 13:22

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)ممتاز دانشور اردو ادب کے معروف استاد ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر سید ساجد حسین ترمذی مختصر علالت کے بعد یہاں انتقال کر گئی-مرحوم کی عمر 76برس تھی-مرحوم اردو کے ممتاز دانشور تھے اور پنجاب کے مختلف کالجز میں بطور لیکچرر اور بعد ازیں گورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آباد میں بطور پرنسپل تعینات رہی- مرحوم کو جمعہ کے روز ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا-نماز جنازہ میں پروفیسرز‘ علماء ‘ اساتذہ اور ان کے ہزاروں شاگردوں نے بھی شرکت کی-

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں