سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ، قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، آئی جی سندھ

جمعرات 17 نومبر 2016 23:16

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے ، قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بھٹ شاہ میں صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ شاہ عبداالطیف بھٹائی محبت کا امین ہے جس کے پیغام سے ملک سمیت دنیا بھر سے ہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوپولیس اہلکار مضر صحت گٹکا سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جائے تو اسے ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس میں شامل کالی بھیڑیں اپنا قبلہ درست کریں۔ کوتاہی برتنے پر ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ مزید اخلاقی ضرورت نہ صرف پولیس بلکہ میڈیا کی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب مدارس خراب نہیں ہیں اس لیئے وہاں قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے جن مدارس یا مختلف مقامات پر غلط کام ہوتے ہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی ڈی سی محکمہ داخلہ کا بنایا ہو ا ہے اس سے ہمارا کوئی تکرار نہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں