ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہے ،ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے، حلیم عادل شیخ

جمعرات 17 نومبر 2016 23:16

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہے اور ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے مزار پر حاضری دینے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کبھی بھی ایم کیو ایم کے ساتھ نہیں چلے گی کیونکہ ایم کیوایم لنڈن اور پاکستان ایک ہی ہیں اور ٹوپی ڈرامہ ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی عظیم صوفی بزرگ اور شاعر ہیں جن کے فلسفے پہ چل کر دنیا بھر سے انتہا پسندی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوںنے کرپشن کی سیاست سے کنٹینرکی سیاست اچھی ہے اور پی ٹی آئی کرپشن دہشتگردی سے پاک نیا پاکستان جلد بنائے گا اور اسی جدوجہد میں پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے انشا اللہ آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے پی ٹی آئی بڑی اکثریت سے کامیابی ہوگی۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں