ہالا، حیسکو چیف ایگزیکٹو نے ہالا، بھٹ شاہ اور مٹیاری کے ایس ڈی اوز کو عوامی شکایات پر معطل کردیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:28

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)حیسکو چیف ایگزیکٹو نے ہالا، بھٹ شاہ اور مٹیاری کے ایس ڈی اوز کو عوامی شکایات پر معطل کردیا ۔نئے ایس ڈی اوز کی تقرری ۔

(جاری ہے)

لیکن بھٹ شاہ میں ایل ایس کو ایس ڈی او بنا دیا گیا تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو حیسکو نے ہالہ کے ایس ڈی او آصف علی کو معطل کرکے ان کی جگہ خالد میمن جبکہ بھٹ شاہ کے ایس ڈی او آفتاب ڈاہانی کو معطل کرکے ان کی جگہ لائن سپریڈنٹ عباس ملوکھانی کو چارج دے دی گئی ہے جبکہ مٹیاری کے ایس ڈی او مخدوم مدثر کو بھی معطل کرکے شاہد خان کو نیا ایس ڈی او مقرر کردیا گیا ہے۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں