پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے،مقررین

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ہنگو میں سابق صوبائی وزیر غنی الرحمان کے ساتویں برسی کے مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ایم پی اے مفتی سید جنان،ضلع ناظم مفتی عبید اللہ ،حیات وزیر بنگش سمیت سیاسی وسماجی مذہبی شخصیات اورصوبہ بھر سے شہید کے مداحوں نے برسی میں شرکت کی ۔سابق صوبائی وزیر آبپاشی غنی الرحمان کی ساتویں برسی کے موقع پر ہنگو ہائوس میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں علماء کرام،سیاسی و سماجی شخصیات،دانشوروں،قبائلی عمائدین اور شہید کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غنی الرحمان کے فرزند اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ شہید غنی الرحمان نے ہنگو کے عوام کے لئے جو خدمات سر انجام دیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہنگو کے عوا م کو 50روپے کنال کے حساب سے زمینیں الاٹ کرائی گئی جبکہ ہزاروں بے روز گاروں کو نوکریاں دلوانے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اور ہنگو کو ضلع کا درجہ دلانا غنی الرحمان کی وہ خدمات ہے جن کو سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں۔

موجودہ صوبائی حکومت تبدیلی کے نام پر عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیںجبکہ ماضی کے حکومتوں کے منصوبوں پر تختیاں لگا عوام کو بے وقوب بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ غنی الرحمان نے آزاد حیثیت سے تین بار اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور وہ سدا بہار ،متحرک،مردم شناس شخصیت کے حامل تھے اور شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میں اور بھائی تحصیل ناظم عامر غنی ہنگو کے عوام کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں