اورکزئی ایجنسی میں ہر صورت امن امان برقرار رکھا جائیگا‘ پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز کی مشترکہ سرچ اپریشن جاری ہے ‘ 15 مشکوک افرا د کوگرفتار کیا جا چکا ، پولیٹیکل انتظامیہ ،اورکزئی عوام اور صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیہے

پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال کا اورکزئی پریس کلب اوریونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب

منگل 21 فروری 2017 16:47

اورکزئی ایجنسی میں ہر صورت امن امان برقرار رکھا جائیگا‘ پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز کی مشترکہ سرچ اپریشن جاری ہے ‘ 15 مشکوک افرا د کوگرفتار کیا جا چکا ، پولیٹیکل انتظامیہ ،اورکزئی عوام اور صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیہے
ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 فروری2017ء)اورکزئی ایجنسی میں ہر صورت میں امن امان برقرار رکھا جائے گا پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسز کی مشترکہ سرچ اپریشن جاری ہیں اب تک 15مشکوک افرا د کوگرفتار کیا ہے پولیٹیکل انتظامیہ ،اورکزئی عوام اور صحافیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی خالد اقبال نے اورکزئی پریس کلب اور اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے حلف برداری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ صحافی ملک کا چھوتا ستون ہے صحافی اپنے سرگرمیاں معاشرے کے اصلاح کیلئے کریں اور علاقے سے اچھی رپورٹنگ کریں تاکہ باہر اچھے تاثرات جائیں انہوںنے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بیچایا گیا ہے بہت جلد اورکزئی ایجنسی کے عوام اپنے پائوں پر کھڑے ہونگے پولیٹیکل ایجنٹ خالد اقبال نے اورکزئی پریس کلب اور اورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب کابینوں سے حلف لیا اس موقع پر اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوںنے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کے صحافیوںکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوںنے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ہم کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اس سلسلے میں روزانہ کے بنیاد پر پولیٹیکل انتظامیہ ،فورسز اور قبائلی مشران کی مسلسل اجلاسیں کی جا رہی ہیں انہوںنے یہ بھی بتایا کہ مختلف علاقوں میں سرچ اپریشنوں کے دوران 15مشتبہ افراد کو گرفتارکر دیا گیا ہے جن کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے انہوںنے کہا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کو نہیں پکڑا جائے گا شک کے بنیاد پر گرفتار ہونے والے افراد میں سے بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے گا انہوںنے اورکزئی صحافیوں اور قبائلی عوام سے اپیل کی کہ وہ اورکزئی ایجنسی میں ترقیاتی کاموں اور امن و امان برقرار کھنے کے حوالے سے بھر پور تعاون کریں ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں