ھنگو، تین روز انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا،افغان مہاجرین سمیت110572بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے

پیر 16 جنوری 2017 15:59

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ضلع ھنگو میں تین روز انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ضلع ناظم ہنگو مفتی عبیداللہ اورڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے بچوں کوقطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔افغان مہاجرین سمیت110572بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ہنگو کے زیر اہتمام ضلع ہنگو میںسال2017کے پہلے پولیو مہم کی افتتاحی سمینار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں منعقد کی گئی۔

جسمیں ضلع ناظم مفتی عبیداللہ، ڈی سی ہنگو احسان اللہ،اے سی ہنگو شاہد خان،ڈی ایچ اوڈاکٹر سیدمحمد ثمین،ایم ایس فضل مولا، طیب الرحمان،اے اے سی عبد الحمید خان،ڈی ایس وی حاجی عبد الرحمن و دیگرنے شر کت کی۔اس موقع پر ضلع ناظم ہنگو مفتی عبید اللہ ،ڈی سی ہنگو احسان اللہ ڈی ایچ او ثمین جان نے کہا کہ پولیو وائر س کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے جو کہ نئی نسل کے روشن مستقبل کو تار یکی میں ڈبو کر کامیاب زندگی کی رونقیں چھین لیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیو کے خلاف جہاد سب کی قومی،اخلاقی ذمداری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو عملہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 28یو پیک چیئر مین کے ساتھ ساتھ95ایریا انچارجز ،22ٹرانزٹ،38فیکسڈ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جبکہ ضلع بھر میںپولیو عملہ کے ساتھ350 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔انہوں نے کہا کہ 16 جنوری تا19 جنوری تین روزہ انسداد پولیو مہم ضلع بھر میں افغا ن مہاجرین سمیت 1لاکھ دس ہزار 572بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔افتتاحی سمینار کے اختتام پر ضلع ناظم مفتی عبید اللہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں