ہنگو، شنہ وڑی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 18:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) شنہ وڑی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ا س سلسلے میں دوآبہ پولیس نے بتایا کہ تحصیل ٹل کے علاقہ زرگیری کے مقام پر شنہ وڑی کے پہاڑی سے جماعت شاہ سکنہ غلو چینہ زرگیری کی قتل شدہ لاش کو برامد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ جماعت شاہ ایک دن پہلے گھر سے کرکٹ کھیلنے کے لئے نکلا تھا لیکن بعد میںوہ گھر واپس نہیں آیاجبکہ بدھ کے روز صبح جماعت شاہ کی لاش کو علاقہ مکینوں نے شنہ وڑی زرگیری کے پہاڑی سے برآمد کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ لاش کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعدشنہ وڑی پہاڑی میں پھینک دیا تا ہم پولیس نے تھانہ دوآبہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دیا ہے۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں