ہنگو، واپڈہ کا غیر قانونی بجلی کنکشنز اور بجلی نا دہندگان کیخلاف کریک ڈائون،درجنوں میٹر اتار کر قبضے میں لے لئے

جمعرات 19 جنوری 2017 21:31

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) واپڈہ کا شہر میں غیر قانونی بجلی کنکشنز اور بجلی نا دہندگان کے خلاف کریک ڈائون۔درجنوں میٹر اتار کر قبضے میں لے لئے گئے۔دس سے زائد ڈائریکٹ کنکشنز بھی کاٹ کر غیر قانونی بجلی منقطع جبکہ تاریں ضبط کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو ہنگو محمد ریاض کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او کامران خان کے زیر سرپرستی ایل ایس قمر زمان ،ہائیڈرو یونین چیئرمین فرخ سیر ،اے ایل ایس جانس خان اور فضل مولا پر مشتمل پیسکو ٹیم نے شہر میں بجلی نا دھندگان اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کے خلاف کریک ڈائون کیا اور بجلی بقایاجات کی25کے قریب گھریلوں صارفین کی بجلی کاٹنے کے ساتھ ساتھ میٹر اتار کر بجلی کاٹ دی گئیں۔

پیسکو ٹیم نے دوران کاروائی شہر دس سے زائد غیر قانونی بجلی کنکشنز بھی منقطع کر کے تاریں ضبط کر لیں۔ایکسین پیسکو محمد ریاض نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بجلی نا دھند گان واپڈہ ریکوری مہم میں بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی بقایاجات کی فوری ادائیگی ممکن بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی نا دھند گان اور غیر قانونی کنکشنز رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق پیسکو کی قانونی کاروائی جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں