ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 20 جنوری 2017 18:28

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔موصوف اس سے قبل ایس پی CTD کوہاٹ ریجن اور متعدد مقامات پر پیشہ ورانہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کے تبادلے بعد ضلع ہنگو کے نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے باضابطہ طورپر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ احسان اللہ خان اس سے قبل ایس پی CTD کوہاٹ ریجن اور مختلف اضلاع میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔اور موصوف کا شمار ایماندار فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے۔ہنگو کے سماجی سیاسی حلقوں نے احسان اللہ خان کی بطور ڈی پی او ہنگو تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئی جی کے پی کے اور ڈی آئی جی کو ہاٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں