اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

جمعہ 20 جنوری 2017 20:38

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتطامیہ اورکزئی ایجنسی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز اورکزئی ایجنسی کے علاقہ تور سمت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے مینا باز اوراصغر کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے جمال نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر علاقہ مکینوں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتطامیہ اورکزئی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں