مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہے‘ دونوں کی وفات امت مسلمہ کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے‘ علماء کی وفات کا زخم تا قیامت مندمل نہ ہو سکے گا‘ہنگو کے مذہبی و سماجی رہنما قاری سید عمران کاکاخیل کا بیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 20:48

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء)مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ دونوں کی وفات امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔ علماء کی وفات کا زخم تا قیامت مندمل نہ ہو سکے گا۔ مساجد و مدارس کا دفاع، تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کی سرپرستی اور قرآن و حدیث کی نشرو اشاعت میں ان علما کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہے۔

ان خیالات کا اظہار ہنگو کے مذہبی و سماجی رہنما قاری سید عمران کاکاخیل نے ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی اس پر فتن دور میں اسلاف اور اکابرین دیوبند کے ہو بہو نمونہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی نے ختم نبوت کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کے ساتھ ملکی سطح پر بہترین خدمات سر انجام دینے پر اور تصوف و سلوک سے لوگوں کی وابستگی پر آج ہم ایک ایسے رہنماؤں سے محروم ہو گئے ہے جن کی خلا پوری کرنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی شیخ الحدیث زکریا کے خلیفہ مجاز تھے اور مولانا سلیم اللہ خان نے ہر مشکل گھڑی میں مدارس کادفاع کیا ہے۔ قاری عمران کاکاخیل نے نے شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبدالحفیظ مکی کے بلندی درجات اور مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں