ہنگو اور اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروا ئی‘ کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 6 شدت پسند ہلاک

جمعہ 17 فروری 2017 18:14

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈروں سمیت 6شدت پسندوں کو ہلاک، خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہلاک ہونے والے 4 شدت پسندوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہنگوپہنچا دی گئیں۔ جمعہ کو سکیورٹی حکام نے بتایا کہ ہنگو اور کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ طورہ وڑی میں صبح سویرے 8 سے 10 شدت پسند وں کے گروپ پر کو دیکھ کر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس پر شدت پسندوں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلہ میں دو شدت پسند مارے گئے جبکہ باقی اسلحہ چھوڑ کرفرار ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی اہلکار محفوظ رہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ دڑادڑ اماموزئی سمیت دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ایک خفیہ ٹھکانے میں موجودکالعدم تنظیم کے 4 شدت پسند وں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے انہیں چاروں اطراف سے گھیرے میں لیکر جوابی کارروائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں چاروںشدت پسند مارے گئے جبکہ خفیہ ٹھکانے سے خود کش جیکٹس، دستی بم، اسلحہ اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہنگو پہنچا دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں