ہنگو, پولیس کی کاروائیاں ۔13ملزمان 40مشتبہ افراد گرفتار ۔اسلحہ و شراب کی بوتلیں برآمد

ہفتہ 18 فروری 2017 19:55

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ہنگواور ٹل پولیس کی کاروائیاں ۔13ملزمان اور40مشتبہ افراد گرفتار ۔اسلحہ و شراب کی بوتلیں برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہنگومحمد فرید نے تھانہ سٹی میںگرفتار ملزمان اورقبضے میں لیا گیا اسلحہ و شراب کی بوتلیںمیڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہنگو عمر حیات کی قیادت میں ہنگو کے مختلف علاقوں لختی بانڈہ ،پاسکلے و دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 7ملزمان اور 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18بوتل دیسی شراب،دو عدد پستول، ایک عدد بندوق،دو عدد ترازو،635گرام چرس اور مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے تھانہ سٹی ہنگو میں مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب تحصیل ٹل پولیس نے علاقہ تور پل،سپین ٹل و دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان اور 20مشتبہ افراد گرفتار کر تے ہوئے قبضے سے 3عدد کلاشنکوف،70گرام چرس اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمات درج کر لئے۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی ہنگومحمد فرید اور ایس ایچ او ٹل نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر جہاں بھی ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام،مشران،علاقہ عوام علاقے سے جرائم کے خاتمہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں