ہنگو اور کرم ایجنسی میں پولیس کا سرچ آپریشن ،40 کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) ہنگو اور کرم ایجنسی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ،ملزموں سے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لی گئیں پولیس کے مطابق کرم ایجنسی کے تھانہ ٹل کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس کے دوران چھ ملزموں سمیت بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ،اسی طرح ہنگو کے مختلف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں سات ملزموں سمیت بیس مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ،ملزموں سے اسلحہ ومنشیات برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں