ہنگواور ٹل پولیس کی کاروائیاں‘13ملزمان سمیت40مشتبہ افراد گرفتار‘اسلحہ و شراب برآمد

ہفتہ 18 فروری 2017 20:32

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) ہنگواور ٹل پولیس کی کاروائیاں میں13ملزمان اور40مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ ا ور شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ہنگومحمد فرید نے تھانہ سٹی میںگرفتار ملزمان اورقبضے میں لیا گیا اسلحہ و شراب کی بوتلیںمیڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہنگو عمر حیات کی قیادت میں ہنگو کے مختلف علاقوں لختی بانڈہ ،پاسکلے و دیگر علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس کے دوران 7ملزمان اور 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18بوتل دیسی شراب،دو عدد پستول، ایک عدد بندوق،دو عدد ترازو،635گرام چرس اور مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے تھانہ سٹی ہنگو میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تحصیل ٹل پولیس نے علاقہ تور پل،سپین ٹل و دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان اور 20مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 3عدد کلاشنکوف،70گرام چرس اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لئے ۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی ہنگومحمد فرید اور ایس ایچ او ٹل نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر جہاں بھی ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام،مشران،علاقہ عوام علاقے سے جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں