آئی ایم سی جی جی سکس ون فور نی انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 21 فروری 2017 17:16

آئی ایم سی جی جی سکس ون فور نی انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) آئی ایم سی جی جی سکس ون فور نی انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، لائبہ اسحاق ایونٹ کی بہترین ایتھیٹ قرار پائیں۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ ایونٹ میں فیڈرل بورڈ سے ملحقہ تعلیمی اداروں نے شرکت کی ۔

100میٹر دوڑ میں آئی ایم سی جی جی سکس ون فور کی لائبہ اسحاق نے پہلی ، جی سکس ون فور کی عمارہ نے دوسری جبکہ جناح ایجوکیشن سسٹم ٹیکسلا کی شہناز خاتون نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 800میٹر دوڑ میں سمیرا اعجاز نے پہلی ، حمیرا بی بی نے دوسری جبکہ عمارہ سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 400میٹر دوڑ جی سکس ون فور کی سویرا اعجاز کے نام رہی جبکہ فرزانہ دوسری اور علینہ تیسرے نمبر پر رہی ۔

(جاری ہے)

شاٹ پٹ میں بحریہ سکول اسلام آباد کی عائشہ عرفان نے پہلی ، جی سکس ون فور کی سجل نے دوسری جبکہ سپیشل ایجوکیشن اسلام آباد کی ماہم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 4بائی 100ریلے میں آئی ایم سی جی نے پہلی ، آئی ایم سی جی آئی نائن ون نے دوسری جبکہ جی ایس ایس ٹیکسلا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 200میٹر دوڑ میں آئی ایم سی جی جی سکس ون فور کی لائبہ اسحاق نے پہلی ، جناح ایجوکیشن ٹیکسلا کی عفت حمید نے دوسری جبکہ جی سکس ون فور کی سویرا اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

چیمپئن شپ میں آئی ایم سی جی جی سکس ون فور نے مجموعی طور پر 48پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی جبکہ آئی ایم سی جی آئی نائن ون نے 18پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ آئی ایم سی جی جی سکس ون فور کی لائبہ اسحاق کو ایونٹ کی بہترین اتھلیٹ قرا ر دیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں