ہنگو ،تحصیل ٹل پولیس کی کاروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ وراکٹ گولے برآمد

بدھ 22 فروری 2017 17:15

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) تحصیل ٹل پولیس کی کاروائی۔بھاری مقدار میں اسلحہ وراکٹ گولے برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹل شوکت خان اور ایس ایچ او ٹل نے برآمد شدہ اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ہنگو احسان اللہ کی خصوصی ہدایت پر کئی دنوں سے جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران تحصیل ٹل کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 25ملزمان سمیت45مشتبہ افراد گرفتار کر کے بھاری مقدارمیںاسلحہ و راکٹ گولے برآمد کئے۔

(جاری ہے)

اسلحہ میں 9عدد راکٹ گولے،5عدد کلاشنکوف،ایک عد دکلا کوف،6عدد پستول،8عدد رائفل،4بندوق اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آپریشن کے دوران وی وی ایس سم اور ائی وی ایس کے زریعے 243مشکوک گاڑیوں،40موٹر سائیکلوںاور210مشکوک افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا۔ڈی ایس پی شوکت خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور علاقائی امن کے دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں