ہری پور میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

جمعرات 19 جنوری 2017 15:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) جی ٹی روڈ سرائے گدائی کے قریب تیز رفتار کیری سوزوکی نے ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روحیل احمد ولد عبدالودود سکنہ کھیڑیاں اپنے گھر سے قرآن کا سبق پڑھنے مسجد جا رہا تھا کہ سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کیری سوزوکی نمبر ایل ای ایف 3212- نے اسے کچل دیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 8 سالہ روحیل موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کیری سوزوکی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں