ہری پور کے علاقہ بیٹ گلی کے 11 سکول چار دیواری اور چھتوں سے محروم

منگل 17 جنوری 2017 13:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) ہری پور کے علاقہ بیٹ گلی کے 11 سکول چار دیواری اور چھتوں سے محروم ہیں، تیز ہوائوں اورطوفانی بارشوں سے ایک سکول کی چھت گرگئی جس سے تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیاہے، صوبہ میں تعلیمی ایمرجنسی پشاور تک محدود ہے، علاقہ مکینوں نے ضلعی محکمہ تعلیم سمیت صوبائی وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعدد سکولوں کی چھتیں تیز ہوائوں اوربارشوں کے باعث جبکہ اکثر سکولوں کی دیواریں خستہ حال ہونے کے باعث گر چکی ہیں، جس سے سرد موسم میں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بیٹ گلی یونین کونسل سکولوں میں گورنمنٹ پرائمر ی سکول بیل گراں، پرائمری سکول ستھیانہ، پرائمری سکول لڑی، گورنمنٹ پرائمری سکول کالو شیرا، گورنمنٹ پرائمری سکول کلڑی سمیت دیگر سکولوںکی چھتیںنہیں ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوںنے ضلعی تعلیمی افسر سمیت صوبائی وزیر تعلیم سے یو سی بیٹ گلی سمیت ضلع بھر کے ایسے سکولوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے افسران سے جب اس سلسلہ میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سکولوں کو ان کی ضروریات کے مطابق فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں، 2016-17ء کی کنڈیشنل گرانٹ سے فنڈ ملنے کے بعد ان سکولوں کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں