کھلابٹ ٹائون شپ میں ایک ہفتہ سے 15 گھنٹے گیس بندش، اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 17 جنوری 2017 13:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) کھلابٹ ٹائون شپ و مضافات میںایک ہفتہ سے 15 گھنٹے تک گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، صبح 7 تا رات 10 بجے تک گیس بند کر دی جاتی ہے،جس کے باعث گھروں کی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اورطلباء و طالبات اور ملازم پیشہ افراد بغیر ناشتہ کے سکول و دفتر جانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

اہلیان کھلابٹ نے رکن قومی اسمبلی سے گیس کے پریشر کو فوری طور بڑھانے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں