سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باہوؒ کانفرنس پرسوں ہو گی

بدھ 18 جنوری 2017 14:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیراہتمام 22 ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باہوؒ کانفرنس پرسوں جمعہ کو دن ایک بجے اختر نواز خان شہید سٹیڈیم کھلابٹ ٹائون شپ میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کے انتظامات سے متعلق ضلعی تنظیمی دفاتر اور ذیلی یونٹ متحرک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عظیم پروگرام کی صدارت اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ سلطان محمد علی کریں گے جبکہ خصوصی روحانی خطاب نوجوان سکالر صاحبزادہ احمد علی کا ہو گا۔

واضح رہے کہ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک روحانی و فکری تنظیم ہے جو دور حاضر کے انسانی معاشرہ کو قرآن و سنت کی روشنی میں اولیائے کاملین کی تعلیمات کے ذریعہ معرفت الہٰی اور قرب خداوندی سے روشناس کروا رہی ہے تاکہ اتحاد بین المسلمین کی سعی کیلئے کوشاں رہتے ہوئے انسانی معاشرہ امن کا گہوارہ بن جائے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں