پولیس سیاسی دبائو سے بالاتر ہو کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہری پور

جمعہ 17 فروری 2017 16:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہری پور سردار ذاکر نے کہا ہے کہ پولیس سیاسی دبائو سے بالاتر ہو کر مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے، جرم کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنانا ہمارے فرائض اولین میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وہ جمعہ کو اپنے دفتر میں آئے ہوئے سائلین سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے خواص و عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، تھانہ اور چوکی سطح پر جس انداز سے مظلوموں کو انصاف دیا جا رہا ہے وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور پولیس کی مثالی کارکردگی کی بدولت ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ڈی پی او ہری پور کو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں