ہری پور میں موسلادھار بارش تیسرے روز بھی جاری، سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 18 جنوری 2017 14:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ضلع ہری پور میں موسلادھار بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، موسلادھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، بارش سے نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا، تعلیمی اداروں میں حاضری کم پڑ گئی، شدید سردی کے باعث بچے بیمار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کے گردونواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری میں بھی کمی آ گئی ہے جبکہ شدید سردی کے باعث سکولوں میں سہولیات نہ ہونے سے بچے بیمار ہورہے ہیں۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جبکہ بارش سے نظام زندگی متاثر ہو رہ گیا ہے، بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے تاہم ضلع کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں