اے این پی ضلع ہرنائی کا اجلاس، باچاخان کی برسی جوش وخروش سے منانے کا فیصلہ تمام مقامی یونٹوں کوبھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت ولی داد میانی و دیگر کا اجلاس سے خطاب

منگل 10 جنوری 2017 13:37

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کا اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر ولی داد میانی کے زیر اہتمام اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سینئر نائب صدر عارف شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فریدشاہ ، سپورٹس سیکرٹری عبدالغنی،نقیب پانیزئی ،پی ایس ایف کے جنرل سیکرٹری عصمت اللہ ، خدائیداد بھٹی ، جہانگیر شاہ، حاجی بازخان ، عبدالغفار ،گاور شاہ، حضرت گل، عبدالرشید و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی امور پر بحث ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ باچاخان کی برسی جوش وخروش سے منایا جائے گا اور تحصیل کابینوں کو تمام یونٹوں کو باچاخان کی برسی کے حوالے سے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا کے باچاخان بابا کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور کہا کہ اے این پی واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں پشتون قوم کے مستقبل روز روشن کی طرح عیاء ہے اور پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تنظیمی سرگرمیاں اور جدوجہد کو جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں