سماجی تنظیموں کو بھی چاہے کہ وہ سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی طرح غریبوں کی مددکرنے کیلئے آگے آئیں ، دکھی اور نادار افراد کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اور دیگر مقررین کا خطاب

منگل 10 جنوری 2017 13:41

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے معاشرئے کے نادار و مساکین افراد کی بحالی بہت بڑا صدقہ ہے،سماجی تنظیمیں سائبان ٹرسٹ کی طرح نیکی کے جذبے کو فروغ دیں تو مسائل میں کمی واقع ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمگیر ٹرسٹ جانب سے بریگیڈیئر (ر) عبدالرزا ق بلوچ کے حوالے کرنے والے بلوچستان کے غریب عوام کو سردی بچنے کیلئے گرم کمبل جوکہ سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر نگرانی ضلع ہرنائی کے علاقہ زندہ پیر کے مقام پر غریبوں و نادار افراد، بیوہ ، یتم بچوں میں گرم کمبل تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نجی بینک کے منیجر نوید اللہ ترین ، سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی عبیداللہ رند اور ٹرسٹ کے رضاکار موجود سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی میر عبیداللہ رند کہا کہ سائبان ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے عالمگیر ٹرسٹ کراچی نے گرم کمبل بلوچستان کے غریب عوام کیلئے بریگیڈیئر(ر) عبدالرزاق بلوچ کے حوالے کئے بریگیڈیئر (ر) عبدالرزاق بلوچ کے تعاون سے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی عبیداللہ رند ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر محمد جاوید ، نجی بینک کے منیجر نویداللہ ترین نے ہرنائی کے علاقہ زندہ پیر کے غریب و نادار افراد میں گرم کمبل تقسیم کئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر محمد جاوید نے عالمگیر ٹرسٹ کراچی ، بانی ایس او ایس بریگیڈیئر (ر) عبدالرزاق بلوچ اور سائبان ویلفیئر ٹرسٹ سبی کی کاکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دیگر سماجی تنظیموں کو بھی چاہے کہ وہ سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی طرح غریبوں کی مددکرنے کیلئے آگے آئیں اور غریبوں کی مدد کریں سائبان ویلفیئر ٹرسٹ انہوں نے کہاکہ دکھی اور نادار افراد کی خدمت ہی انسانیت کی معراج ہے اور نادار افراد کی بے لوث خدمت کا ہمارا دین اسلام بھی درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے نادار اور دکھی انسانیت کی بحالی کے لیے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں تمام سماجی تنظیمیں سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے نقش قدم پر چلیں تو یقینا ہمارئے معاشرئے کے مسائل میں کمی واقع ہو گی جو کہ صدقہ جاریہ بھی ہے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے انتہائی پسماندہ علاقہ ہے جہاں سردی کی شدت بھی زیادہ اضافہ ہوتاہے اور زندہ پیر کے لوگ انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے زندہ پیر کے لوگوں میں سردی سے بچاؤکیلئے گرم کمبلے تقسیم کرنا یہاں کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ، انہوں نے کہاکہ سائبان ویلفیئر ٹرسٹ حقیقی معنوں میں بلوچستان بھر میں غریبوں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں اور ہرنائی کے قومی شاہراہوں فرسٹ ایڈ طبی امداد کے سنیٹر بھی بنائے گئے ہیں جوکہ شاہراہوں پر حادثات یا کسی مسافر گاڑی میں سواری کی طبیعت خراب ہوگی تو انہیں فوری ابتدائی طبی امداد مل سکیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ، نجی بینک کے منیجر نویداللہ خان ترین اور زندہ پیر کے غریب عوام نے سائبان ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی میر عبیداللہ رند کو غریب عوام کو سردی سے بچانے کیلئے گرم کمبل فراہمی کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں