ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ برف جم جانے کے باعث بحال نہ ہوسکی

پیر 16 جنوری 2017 20:52

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ چوتھے روز بھی بھاری ٹریفک کیلئے بحال نہ ہوسکی۔ دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلعی انتظامیہ نے عارضی طورپر شاہراہ بحال کردی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم پیر کو برف جم جانے کے باعث گاڑیاں پھسل رہی ہیں ۔جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت دوبارہ مکمل طور پر بند ہوگئی ہے جبکہ ایمبولنس کو ڈی سی کی گاڑی کے ساتھ ٹو چین کرکے پاس کردیا گیا اب تک شاہراہ کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انتظامیہ اور لوگ بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں