ہارون آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی

ڈاکٹرز و مریض شدید مشکلات سے دوچار‘ہسپتال میں مزید پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کئے جائیں ،عوامی وسماجی حلقے

بدھ 4 جنوری 2017 11:58

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) ہارون آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی۔ڈاکٹرز و مریض شدید مشکلات سے دوچار ۔ہسپتال میں مزید پیرا میڈیکل سٹاف تعینات کئے جائیں ،عوامی وسماجی حلقے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ماڈل ہسپتال کا درجہ رکھتا ہے جبکہ اس ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کڈنی سنٹر ،ای این ٹی ،گائنی وارڈ ،ارتھوپیڈک فعال ہوچکے ہیں مگر ان شعبہ جات میں پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ہے جس وجہ سے ڈاکٹروں کیساتھ ساتھ مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔

اس سلسلہ میں سماجی و عوامی حلقوں کا کہنا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت بنا کر ماڈل نہیں بنایا جاتا بلکہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں ڈاکٹروں کیساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف مہیا کرنا ہی ماڈل ہسپتال کا درجہ رکھتا ہے ۔سماجی و عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں مکمل پیرا میڈیکل سٹاف کی فی الفور تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں