ہارون آبا د ،ْمسلح افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی رہنما شوکت بسرا زخمی ،ْ ساتھی جاں بحق

اقعہ کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ،ْ علاقے میں شدید کشیدگی

پیر 6 فروری 2017 16:15

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت بسرا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ،ْ ان کا ساتھی جاں بحق ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت بسرا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ہیں ،ْ فائرنگ میں شوکت بسرا کا پی اے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ شوکت بسرا ہارون آباد میں ریلی میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی، جس نے بڑھ کر پہلے ہاتھا پائی اور پھر فائرنگ کے تبادلے کی شکل اختیار کرلی، مخالفین کی فائرنگ سے شوکت بسرا اور ان کا پی اے امتیاز شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ہارون آباد پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے امتیاز دم توڑ گیا ،ْ شوکت بسرا کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہے جب کہ علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں