ہارون آباد‘ شدید دھند کے باعث ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار مدرسے کا طالب علم جاں بحق

بھٹہ محمد پورہ کے مدرسے کابدقسمت طالب علم 15 سالہ حافظ ماجد علی ولد منیر احمد مدرسے کیلئے دودھ لیکر شہر کی طرف آرہا تھا

بدھ 4 جنوری 2017 11:58

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) ہارون آباد شدید دھند کے باعث ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار مدرسے کا طالب علم جاں بحق ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بھٹہ محمد پورہ کے مدرسے کا طالب علم پندرہ سالہ حافظ ماجد علی ولد منیر احمد سکنہ 86فائیور آر جوکہ نواحی گائوں 1ون آر سے مدرسے کے لئے دودھ لیکر شہر کی طرف آرہا تھا کہ قاضی والہ روڈ پر العزیز فلور ملز کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔

جس کے نتیجے میں حافظ ماجد علی شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس ہارون آباد موقع پر پہنچ گئی نعش کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کردی اور تفتیش کا آغاز کردیا ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں