ہارون آباد‘ ہارون آباد گدھا ریڑھی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ،ایک شخص جاں بحق دو خواتین شدید زخمی

منگل 10 جنوری 2017 12:25

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) ہارون آباد گدھا ریڑھی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ،ایک شخص جاں بحق دو خواتین شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 61فور آر اضافی بستی کا رہائشی محمد انور ولد نذیر احمد موٹر سائیکل پر دو خواتین نور بیگم اور امیراں بی بی کے ہمراہ گائوں سے شہر ہارون آباد آرہا تھا کہ نواحی گائوں56فور آر سلیم موڑ کے قریب اچانک گدھا ریڑھی کیساتھ ٹکر ہوگئی ۔

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد انور شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ خواتین نور بیگم اور امیراں بی بی شدید زخمی ہو گئیں ۔ متوفی چار بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے ۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا گیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں