ہارون آباد جنرل بس اسٹینڈ بنیادی سہولیات سے تاحال محروم

منگل 10 جنوری 2017 12:26

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) ہارون آباد جنرل بس اسٹینڈ بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہے ۔جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جنرل بس اسٹینڈ پر نہ ہی مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے ، نہ ہی پینے کے لئے صاف پانی میسر ہے ، نہ ہی بیت الخلاء کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی کوئی حفاظتی شیڈ تعمیر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث سخت سردی کے موسم میں مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹرانسپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ سے ٹی ایم اے انتظامیہ لاکھوں روپے کا ریونیو اکٹھا کر رہی ہے مگر بس اسٹینڈ کی تزین و آرائش کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے جوکہ افسوس کا مقام ہے ۔سماجی و عوامی حلقوں نے ڈی سی بہاولنگر محمد اظہر حیات ،سیکرٹری آر ٹی اے سمیت متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں