ہارون آباد تحصیل بھر میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلانے کی تین روزہ مہم 19تا 21 دسمبر تک جاری رہے گی

جمعرات 15 دسمبر 2016 14:14

ہارون آباد تحصیل بھر میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلانے کی تین روزہ مہم 19تا 21 دسمبر تک جاری رہے گی
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2016ء) ہارون آباد تحصیل بھر میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلانے کی تین روزہ مہم 19تا 21 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار محکمہ ہیلتھ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا نے اپنے دفتر میں انجمن صحافیاں و پریس کلب (ر) کے صحافیوں کے خصوصی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے 19تا 21دسمبر تک پلائیں جائے گے ۔

(جاری ہے)

اس دفعہ ہارون آباد تحصیل بھر میں 88562بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جا ئے گے۔ چیف ٹٹیکنیشن رانا اعظم، عمران ساجد ،اسجد رئوف سمیت 167موبائل ٹیمیں،8 ٹرانزٹ اور 24فکس کے علاوہ محکمہ تعلیم سوشل ویلفیئر ،پولیس بھی پولیو ٹیم کا حصہ ہو نگی جو گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی۔ڈاکٹر عامر رضا نے مزید کہ والدین پولیو مہم میں شامل ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر پولیو جیسے موذی مرض کو پاکستان سے ختم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں