منیر حسین بٹ کی اشعر حیات خان کو مبارک باد

بدھ 22 فروری 2017 16:55

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) سابقہ کونسلر اور مزدور رہنماء منیر حسین بٹ نے اشعر حیات خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کی پاکستان پیپلز پارٹی سے وفاداری اور خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی صدارت کے لیے وہ بہترین انتخاب ہیں جس سے پارٹی کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری سطح پر اشعر حیات خان اور ان کے والد نے ہمیشہ عوام کے حق کی بات کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج تمام جماعتوں کی جانب سے اشعر حیات خان کے انتخاب کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں