مہران یونیورسٹی جامشورونے ’’دی پروفیشنل نیٹ ورک‘‘ سماجی خدمات کاایوارڈ جیت لیا

منگل 17 جنوری 2017 19:28

حیدرآباد- 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورونے ’’دی پروفیشنل نیٹ ورک‘‘ سماجی خدمات کاایوارڈ جیت لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مہران یونیورسٹی ملک کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہے جس نے ’’دی پروفیشنل نیٹ ورک‘‘ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سماجی خدمات) کا ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیاہے ۔

ایوارڈ ملنے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا ہے کہ جامعات کا کام صرف ڈگریاں دینا نہیں ہے بلکہ سماجی خدمت کرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ماحولیات کے طلبہ کے گروپ نے قاسم آباد کے گائوں علی محمد خاصخیلی میں بائیو گیس پلانٹ لگا کر گائوں والوں کو گیس کی سہولت مہیا کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مہران یونیورسٹی میں ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کے لئے بے بی ڈی کیئر سینٹر قائم کیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہر سال مہران یونیورسٹی میں 50مختلف اسکالرشپس ذہین اور ضرورتمند طلبہ و طالبات کو دی جاتی ہیں جبکہ سماجی خدمات کاایوارڈ ملنے پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہوں، استاتذہ اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ایوارڈ یونیورسٹی سے منسلک ہر فرد کی کاوشوںکا نتیجہ ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں