واجبات کی وصولی و بجلی چوری کے خلاف حیسکو کا آپریشن جاری

پیر 16 جنوری 2017 19:54

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) حیسکو کے واجبات کی وصولی و بجلی چوری کے خلاف حیدرآباد ، نوابشاہ، میرپورخاص، عمرکوٹ، ٹھٹھہ، بدین ، ودیگر علاقوں میں حیسکو کا آپریشن جاری ہے واجبات کی عدم ادائیگی پر 15گائوں کے 130بجلی کے کنکشن منقطع ،2عدد ٹرانسفارمر اتار لئے گئے جبکہ 100سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے ہیں جبکہ بجلی چوری میں ملوث 2افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے اس کے علاوہ نادہندہ صارفین سے 5لاکھ 20ہزار روپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں