اینٹی ٹررسٹ فورس اور حیدرآباد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ و ٹارگیٹیڈ آپریشن

پیر 16 جنوری 2017 19:54

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) عرفان علی بلوچ ایس ایس پی حیدرآباد کی سر براہی میں ایس پی ہیڈ کواٹر عابد علی بلوچ اور اے ایس پی سٹی سرفراز ورک کا اینٹی ٹررسٹ فورس اور حیدرآباد پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں میں سرچ و ٹارگیٹیڈ آپریشن دوران پیٹرولنگ و اسنیپ چیکنگ گذشتہ 48 گھنٹوںکے دوران تھانہ حسین آباد، مارکیٹ ،پھلیلی ، مکی شاہ ، سائیٹ تھانوں کی حد میں کرمنلز، منشیات فروشوں و دیگرسماجی ناسوروں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کے دوران 36 ملز مان مع ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا 02لاکھ 74ہزار روپے سمیت گرفتار کرلیاہے پولیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 2جنوری کو تھانہ سائیٹ پر ٹیلی نور کمپنی کے ملاز م واجد نے جھوٹی رپورٹ کی کے محمدی چوک آٹو بھان روڈ پر 6 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اسے روکا اسے خنجر مار کر زخمی کیا اور 2لاکھ 74ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے اس کے پیٹ پر 11 انچ کا کٹ بھی لگا ہوا تھا پولیس بر وقت موقع پر پہنچی اور واجد کو اسپتال پہنچا یاایس ایس پی حیدرآباد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر کیس کی تحقیقات اور ملز مان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا دوران تفتیش حیدرآباد پولیس نے سائیبر ٹیکنا لو جی کے ذریعے مبینہ چھینا ہوا مو بائل فون ٹریس کیا جس کے بعد رپورٹ کے جھوٹا ہو نے کا انکشاف ہوا دوران تفتیش ٹیلی نورکے ملازم واجدنے انکشاف کیا کے اس کی بیوی کینسر کا شکار ہے اور اس کا بیٹا بھی شدید بیمار ہے حالات سے مجبور ہو کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا اور اس نے اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کے لئے پیٹ پر بلیڈ سے 11انچ کا زخم بھی خود ہی لگا یا تھااس کے پاس سے 2لاکھ 74ہزار روپے بھی بر آمد ہو گئے دوران پیٹرولنگ ایس پی ہیڈ کوا ٹر نے مخفی اطلاع پر تھانہ پبن کی حد خانزادہ کالو نی ٹنڈو حیدر میں چوری چھپے قائم شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر ایک ملزم انضار ولد عبدالخالق خانزادہ کو 2ڈرم اور پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھی گئی60لٹر تیار کچی شراب سمیت گرفتار کر کے شراب کی بھٹی کو مسمار کر دیا تھانہ مارکیٹ کی حد مارکیٹ ٹاور روڈ پر 2 ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گوٹھ گلاب لغاری ماتلی کے رہائشی جمن لغاری کی جیب سے 25000روپے نکال کر فرار ہو گئے پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کر کے ایک جیب کترے حفیظ بر می کو گرفتار کر لیاجبکہ اس کے دوسرے ساتھی جس کا نام گرفتار ملزم نے کارو ولد کلو میاں بتایا گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ پھلیلی پولیس نے دو مفرور ملزمان محمد نوید ولد منیر سکنہ اللہ داد جو کے 05/2017 میں مفرور تھا اور محمود ولد اشرف سکنہ اوڈین سینماء جو کے کرائم نمبر02/2017 میں مفرور تھے گرفتار کر لیا، تھانہ مکی شاہ پولیس نے کرائم نمبر 65/2016زیر دفعہ 365B میں مفرور ملزم منظور علی ولد لال محمد پہنور کو گرفتار کر لیاتھانہ حسین آباد کی حد نر سری چوک آٹو بھان روڈ یونٹ نمبر 2 سے ملزمان محمد راشد ولد شاہ محمد گجر سکنہ اللہ داد چنڈ گوٹھ اور امجد علی ولد مٹھل چنہ سکنہ جی او آر کالونی 04 بوتل وہسکی شراب سمیت گرفتار کر لیاحسین آباد پولیس نے آٹو بھان روڈ میکڈو نلڈ کے عقب میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کرملزمان ظہیراحمد،مسماتہ ژنا، ساجد شیخ، مسماتہ آمنہ، اعظم آرائیں، مسماتہ ماریہ بھٹی، عبدالوحید آرائیں، مسماتہ شناء ملک، عظیم آرائیں، مسماتہ صائمہ ملک، عظیم شیخ، مسماتہ رانی بھٹی، نصر اللہ ابڑو، مسماتہ کرن بھٹی،نور حسن خاصخیلی، مسماتہ سحر خان،امان اللہ منگنہار، مسماتہ شناء راجپوت، کا شف صدیقی ، مسماتہ عائشہ بھٹی، عامر علی آرائیں، مسماتہ طاہرہ شاہ، میر محمد خاصخیلی، مسماتہ عائشہ ملک، عمار منگسی، آصف قریشی، مسماتہ شاردہ آرائیں، اسلام الدین چانگ اور مسماتہ صائمہ کلہوڑو سمیت 29 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں