جامعہ سندھ جام شورو،اسکالر ماروی راجپر کا فرسٹ ایم فل سیمینار جمعہ کو ہوگا

منگل 17 جنوری 2017 19:31

حیدرآباد- 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) جامعہ سندھ جام شورو کی نیچر ل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل نے اپنے ایک اعلامیہ میں واضع کیا ہے کہ زوالوجی شعبے کی اسکالر ماروی راجپر کا فرسٹ ایم فل سیمینار جمعہ 20 جنوری 2017ء کو صبح 10 بجے ڈین، نیچرل سائنسز فیکلٹی کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسکالر کے سپروائیزر ڈاکٹر نادر علی برمانی اور معاون سپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ناز بھی موجود ہونگے۔ نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینار میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں