حیسکو کی بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری

بدھ 18 جنوری 2017 21:43

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) حیسکو کی جانب سے بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے چیف آپریٹنگ آفیسر رحم علی اوٹھو اور چیف کمرشل آفیسر سعید احمد ڈاوچ کی نگرانی میں حیدرآبادمیرپورخاص، ٹھٹھہ ،تلہار، بدین، کوٹری پھلیلی، سیہون ودیگر میں حیسکو کی خصوصی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا،اس دوران واجبات کی عدم ادائیگی پر20مختلف گائوں ،محلوں سے 600بجلی کے کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ400 غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے ہیں اور نادہندہ صارفین سے 10لاکھ 30ہزارروپے کے واجبات کی وصولی بھی کی گئی ہے اس کے علاوہ 18لاکھ 90ہزار 200روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر تلہار کے مختلف گائوں سے 25 ٹرانسفارمر اتار لئے گئے ہیں واضح رہے کہ چیف کمرشل آفیسر سعید احمد ڈاوچ نے صارفین کی سہولت کیلئے گھریلو ڈیمانڈ نوٹس کے پیسے 2500سے کم کرکے 15سوجبکہ 3فیز کنکشن کے ڈیمانڈ نوٹس کے پیسے 10ہزارروپے سے کم کرکے 8ہزارروپے کردیئے گئے ہیں اور تمام صارفین سے اپیل بھی کی ہے کہ جائز کنکشن حاصل کرکے بجلی کا استعما ل کریں بصورت و دیگر کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ مروجہ قانون کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں