حیدرآباد پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 3ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

بدھ 18 جنوری 2017 21:43

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) حیدرآباد میں پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 3ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،آفندی ٹائون میں گھر میں واردات کے لئے جانے والے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ڈاکو وں سے پھلیلی پولیس کی مد بھیڑ لوٹ مار اور انتہائی سنگین جرائم کی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکوپولیس سے مقابلے میں زخمی، اسلحہ ، چھینی ہو ئی موٹرسائیکل اور موبائل فونز سمیت گرفتار،پھلیلی پولیس کا دوران اسنیپ چیکنگ و پیٹرولنگ ٹنڈو طیب کے قریب سنگین جرائم میں ملوث ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ڈاکووں نے پولیس پر فائر کر تے ہوئے فرار کی کوشش کی مقابلے میں 3 ڈاکو رضوا ن عرف کوڈو ولد نور محمد مغل سکنہ کچی آبادی عقب طیب کمپلیکس ، 2 شعیب عرف شیبا ولدمحمد شفیق گدی پٹھان سکنہ الوحید کالونی حالی روڈ اور امین عرف نتھو ولد علیم الدین گدی پٹھان سکنہ نزد وزیر علی فیکٹری جو کی32 سے زائد سنگین جرائم میں ملوث ہیں زخمی حالت میں ایک عدد چھینی ہوئی مو ٹر سائیکل 3عدد پسٹل مع راونڈ اور چھینے ہو ئے 4 مو بائل فون سمیت گرفتار،ابتدائی تفتیش میں ڈاکووں نے انکشاف کیا کے وہ آفندی ٹائون کے ایک گھر میں واردات کے لئے جا رہے تھے کے جہاں کچھ دن پہلے شادی ہوئی ہے بھاری مال ملنے کی توقع تھی واردات کے لئے جا رہے تھے کے پولیس سے پالا پڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں